/

نظربد دور کرنے کا روحانی علاج



ابن عساکر میں ہے کہ حضرت جبرائیلؑ ،حضرت محمد ﷺ کے پاس تشریف لائے۔آپ ﷺ اس وقت غمزدہ تھے۔سبب پوچھا تو فرمایا حسن رضی اللہ تعالی عنہ اور حسین رضی اللہ تعالی عنہ کونظر لگ گئی ہے۔جبرائیلؑ نے فرمایا یہ سچائی کے قابل چیز ہے نظر واقعی لگتی ہے۔آپ(ﷺ) نے یہ کلمات پڑھ کر انہیں پناہ میں کیوں نہ دیا ؟
حضورﷺ نے پوچھا وہ کلمات کیا  ہیں ؟ فرمایا  یوں کہیں:

اَللّٰھُمَّ ذَااالسُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَاالوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّامَّاتِ وَالدَّعْوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَاَعْیُنِ الْاِنْسِ

ترجمہ : یعنی اے اللہ اے بہت بڑی بادشاہی  والے ، اے زبردست قدیم احسانوں والے،اے بزرگ تر چہرے والے،اے پورے کلمے والےاور اے  دعاؤں  کو قبولیت کا درجہ دینے والے تو حسن (رضی اللہ تعالی عنہ) اور حسین(رضی اللہ تعالی عنہ) کو تمام جنات کی ہواؤں  سے اورتمام انسانوں کی آنکھوں سے اپنی پناہ دے۔
حضور اکرم ﷺ نے دعا پڑھی ،وہیں دونوں بچے اٹھ  کھڑے ہوۓ اور آپ ﷺ کے  سامنے کھیلنے کودنے لگے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا لوگو! اپنی جانوں کو،اپنی بیویوں کو  اور اپنی اولاد کو اسی پناہ کے ساتھ پناہ دیا کرو،اس جیسی اور کوئ پناہ کی دعا نہیں۔
                                                   (تفسیر ابن کثیر جلد 4 صفحہ 527)
نوٹ : دعا میں جس جگہ "الحسن والحسین"لکھا  ہے وہاں اس کا نام پڑھیں جس کو نظر لگی ہے۔صبح و شام یہ دعا 3 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔

RSS Feed

0 Comments for نظربد دور کرنے کا روحانی علاج

Leave a comment!

Find it!

Theme Design by devolux.org. Converted by Wordpress To Blogger for WP Blogger Themes. Sponsored by iBlogtoBlog